بھارتی ٹی وی کے مطابق دھماکے آسام کے سب سے بڑے شہر گوہاٹی سے 70 کلو میٹر دور نلبری کے علاقے میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہوئے، بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی اور بھگدڑ مچ گئی، موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو اسپتال پہنچایا۔ دھماکے سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکوں میں آسام کی علیحدگی پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) ملوث ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 172736
بھارتی ریاست آسام میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں،جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 25سے زائد زخمی ہیں۔